2 مارچ 2011 - 20:30

مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے بیٹے جمال مبارک نے صدارت کے خوابوں کے چکنا چورہونے کےبعد مایوسی کے عالم میں خود کشی کرلی لیکن ڈاکٹروں نے بچالیا۔ اطلاعات کے مطابق جمال مبارک نے اپنی چائے میں زہرملاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

ابنا:  ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ جمال مبارک شدید افسردگي کا شکار ہے نفسیاتی لحاظ سے اس کی حالت نازک ہے۔ مصری ذرایع کے مطابق جمال مبارک نے مصر سے سیکڑوں ملین ڈالر بیرون ملک منتقل کئے ہیں اور یہ پیسہ ، آئرلینڈ سوئٹزرلیند ، فرانس کینڈا اور ناروے کے بینکوں میں رکھا گيا ہے۔
یادرہے مصر میں عوامی انقلاب کے نتیجے میں ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو گيارہ فروری کو اقتدار سے ہٹنا پڑا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110